پنجاب میں آٹا مافیا کو ۔۔۔۔سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے سنگین الزام عائد کر دیا

پنجاب میں آٹا مافیا کو ۔۔۔۔سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے سنگین الزام عائد کر دیا


پنجاب میں آٹا مافیا کو ۔۔۔۔سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے سنگین الزام عائد …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کو مس گائیڈ کرتے ہوئے پنجاب میں آٹا مافیا کو بچایا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں نسیم صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں آٹا مافیا کو بچایا جا رہا ہے،میں دو ماہ، دو دن سیکرٹری خوراک تعینات رہا، جب چارج سنبھالا تو گندم خریداری مہم شروع ہو چکی تھی۔نسیم صادق نے لکھا کہ گندم خریداری مہم اور آٹے کی کمی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، چار ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ کبھی بھی پورا نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کم پیداوار ہونے کے باوجود بہترین کارکردگی رہی،باردانہ اوپن کرنے کا فیصلہ کابینہ کا تھا، جس پر عملدآمد کیا، انکوائری کمیٹی جانبدار ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو مس گائیڈ کیا جا رہا ہے،انکوائری کمیٹی کے دو ممبران مجھ پر گھر الاٹ کرنے کیلئے پریشر ڈالتے رہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے