پنجاب میں دفعہ 144 میں ترمیم کر کے نئے احکامات جاری

پنجاب میں دفعہ 144 میں ترمیم کر کے نئے احکامات جاری


پنجاب میں دفعہ 144 میں ترمیم کر کے نئے احکامات جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے دفعہ 144 میں ترمیم کر کے نئے احکامات جاری، مراسلہ سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دیا ۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب پولیس  شعیب دستگیر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام بازار، شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس بند رہیں گے،بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اشیائے خور و نوش، فارمیسی والا حصہ اوپن رکھیں گے، تمام ڈیپارٹمنٹل سٹور اشیائے خور و نوش کیلئے استعمال ہونیوالی ٹرالی کو ڈس انفیکٹ کرینگے، ایل پی جی کی دکانیں اور فلنگ پلانٹس کھلے رہیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سماجی، مذہبی یا سیاسی ہجوم پر مکمل پابندی عائد ہے، پرائیویٹ گاڑی پرایک شخص سفر کرسکتا ہے، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں دوافراد مریض کیساتھ جاسکتے ہیں،ایک خاندان کے2افراد انتہائی ضروری ادویات یا گراسری لینے جا سکتے ہیں، ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی گئی ہے، سیمنٹ بنانے والے پلانٹ اپنی کالونی میں رہنے والا سٹاف استعمال کرینگے جبکہ بینک میں انتہائی ضروری سٹاف کام کرے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے