پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2108 ہو گئی ، لیکن ان میں کون کون لوگ شامل ہیں اور کہاں سے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2108 ہو گئی ، لیکن ان میں کون کون لوگ شامل ہیں اور کہاں سے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2108 ہو گئی ، لیکن ان میں کون کون لوگ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 72 ہو گئی ہے جبکہ اس مہلک وبا کے باعث اب تک 58 پاکستانی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پنجاب میں بھی مریضوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی بینظیر شاہ نے ٹویٹر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافہ ہو گیاہے اور یہ اب 2108 پر پہنچ گئی ہے تاہم حکومتی اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت 2030 مریض ہیں ۔

بینظیر شاہ نامی صحافی کا کہناتھا کہ لاہور میں اس وقت 853 کورونا وائرس کے کیسز ہیں جن میں رائیونڈ میں قرنطینہ کیے گئے لوگ اور قیدی بھی شامل ہیں ۔

بینیظر شاہ کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہناتھا کہ پنجاب میں کیسز کی تعداد 2108 تک جا پہنچی ہے جن میں 744 لوگ وہ ہیں جن کا تعلق رائیونڈ کی تبلیغی جماعت سے ہے ، ان میں 695 زائرین ہیں جو کہ ایران سے آئے ہیں جبکہ 58 قیدی ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے