پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈائو ن میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈائو ن میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری


پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈائو ن میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 25 اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبے بھر میں لاک ڈائون کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں لاک ڈائون  25 اپریل رات 12 بجے تک جاری رہے گا تاہم صوبے میں کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبے میں کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر اور الیکٹریشنز کو کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ درزی کی دکانیں، ویٹرنری سروسز، رئیل سٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹیشنری، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں لاک ڈائون کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ معدنیات،عمارات اور سڑکوں کی تعمیر سے منسلک کاموں پر بھی پابندی نہیں ہو گی۔آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے خوراک اور زراعت کے محکموں کے سیکرٹریز کو گندم خریداری کے سلسلے میں اضلاع کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کے مراحل اور بار دانہ کی فراہمی میں کسانوں کو سہولت فراہم کرنے جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے