پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟ تعداد سامنے آ گئی

پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟ تعداد سامنے آ گئی


پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟ تعداد سامنے آ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی جیلوں میں بھی کورونا پھیلنے لگا ہے اور مختلف جیلوں میں 89 قیدیوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 701 زائرین ، تبلیغی جماعت سے منسلک 977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈیرہ غازی خان کی جیل میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 170 کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 2826 ہوگئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے