”پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے گالیاں دی تھیں اور یاد ہے جب عمر امین بیٹنگ کیلئے آیا تو اس سے کیا کہا تھا؟“ محمد عامر نے ماضی کے پنوں سے دلچسپ واقعہ سنا دیا

”پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے گالیاں دی تھیں اور یاد ہے جب عمر امین بیٹنگ کیلئے آیا تو اس سے کیا کہا تھا؟“ محمد عامر نے ماضی کے پنوں سے دلچسپ واقعہ سنا دیا


”پونٹنگ نے آﺅٹ ہو کر مجھے گالیاں دی تھیں اور یاد ہے جب عمر امین بیٹنگ کیلئے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث جہاں دیگر معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ ہو چکی ہیں لیکن اس دوران ہر طرح کے کھیل سے وابستہ کھلاڑی بالخصوص کرکٹرز ماضی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات مداحوں کیساتھ شیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آنے والے چند واقعات پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران شان مسعود کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کیساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔ شان مسعود نے محمد عامر سے پوچھا کہ کیا آپ کو یاد ہے عمر امین نے رکی پونٹنگ کا کیچ پکڑا تھا جس پر محمد عامر نے کہا ”رکی پونٹنگ نے آﺅٹ ہونے کے بعد مجھے اور عمر امین کو گالیاں دی تھیں جبکہ انہوں نے مجھے اپنی کہنی سے مارا بھی۔“

بعد ازاں میچ ریفری نے محمد عامر کو وارننگ دی کہ وہ رکی پونٹنگ کی وکٹ کا جشن منانے کیلئے ان کے بہت زیادہ قریب چلے گئے تھے۔ شان مسعود نے بھی اسی میچ میں پیش آنے والا ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سنایا جب عمر امین بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو رکی پونٹنگ نے انہیں بیٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ڈرا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ”جب عمر امین بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو ان کی شرٹ ٹراﺅزر کے اندر نہیں تھی، جب وہ اپنی بیٹنگ کیلئے امپائر سے گارڈ لینے میں مصروف تھے تو رکی پونٹنگ ان کے پاس آئے اور کہا کہ اپنی شرٹ ٹراﺅزر کے اندر کریں کیونکہ آپ اپنے گھر کے بیک یارڈ میں نہیں کھیل رہے۔“

اس پر محمد عامر نے کہا کہ ”رکی پونٹنگ نے بے چارے عمر امین کو بیٹنگ شروع کرنے سے پہلے ہی ڈرا دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان یہ میچ 150 رنز سے ہار گیا تھا تاہم لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے