پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن جزوی بحال

mobile logo


پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن جزوی بحال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا ہے اور 19 اپریل سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے پروازیں چلائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرایوں میں خصوصی رعایت بھی متعارف کروادی گئی ہے، پروازیں آج صبح سے بکنگ کیلئے دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھنسے شہریوں کو وطن واپس پہنچانا ہے اور پی آئی اے نے قومی مفاد میں فوری طور اپنی خدمات فراہم کردی ہیں، پروزاوں کی اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پائونڈ ہوگا، پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں، پروازیں آج صبح سے بکنگ کیلئے دستیاب ہیں اور بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ براہ راست پروازوں کی وجہ سے مسافروں کے وائرس سے پچاو¿کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے