پی آئی اے کا جزوی بحال فضائی آپریشن بھی معطل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔

پی آئی اے کا جزوی بحال فضائی آپریشن بھی معطل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔


پی آئی اے کا جزوی بحال فضائی آپریشن بھی معطل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا …

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پالپا کی جانب سے جہاز اڑانے سے روکنے کے باعث قومی ائیرلائن پی آئی اے کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے۔پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے پائلٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا لہذا پالپا اپنے ممبران کی سیفٹی پر کوئی لاپرواہی نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم کریو کر کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے، پی آئی اے کریو کی سفیٹی پر انتظامیہ سمجھوتا نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے