پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق سے پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق سے پاکستان پہنچ گیا


پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق سے پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا خصوصی طیارہ عراق سے پاکستان پہنچ گیا،پرواز پی کے 9814 کے ذریعے 136 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی خصوصی پرواز کے ذریعے عراق میں پھنسے پاکستانی وطن پاکستان پہنچ گئے ،پرواز پی کے 9814 کے ذریعے 136 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔

ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور سکریننگ کی ،بلال نامی مسافر کو جسم کادرجہ حرارت زیادہ ہونے پر پمز منتقل کردیا گیا ، 135 مسافروں اور11 کریو ممبر کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیاگیا،مسافروں اور پی آئی اے کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لئے جائیں گے ،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے