پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ، پروازیں بند ہونے کے باوجود کیسے متاثرہوئی ؟ پتا چل گیا

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ، پروازیں بند ہونے کے باوجود کیسے متاثرہوئی ؟ پتا چل گیا


پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ، پروازیں بند …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی ایئر ہوسٹس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد اسے لاہور کے ا یکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال کے حوالے سے کہاہے کہ 34 سالہ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس جو کہ لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ کی رہائشی ہے ، میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ، انہیں لاہور کے ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایئر ہوسٹس ٹورنٹ میں پھنسے پی آئی اے کے عملے کے پانچ اراکین میں شامل تھیں جو کہ پرسوں وطن واپس آئیں تھیں ، ان کے ساتھ آنے والے دو کپتانوں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کی تصدیق یاسمین راشد کی جانب سے بھی کی گئی تھی ۔ پی آئی اے کے عملے میں پانچ افراد تھے جن میں دو پائلٹ، ایک فرسٹ آفیسر ، ایک فلائٹ سٹیورٹ اور ایک یہ ایئر ہوسٹس تھیں ، ان پانچ میں سے تین افراد میں کورونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے