پی آئی اے کی مزید 2 پروازیں بیرون ملک روانہ ، یہ کن ممالک میں گئی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی آئی اے کی مزید 2 پروازیں بیرون ملک روانہ ، یہ کن ممالک میں گئی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں


پی آئی اے کی مزید 2 پروازیں بیرون ملک روانہ ، یہ کن ممالک میں گئی ہیں؟ تفصیلات …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پروازیں جاری ہیں اور دو مزید پروازیں بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق  پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 اسلام آباد سے 192 مسافروں کو لے کر ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور روانہ ہو گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 701 اسلام آباد سے 320 مسافروں کو لے کر برطانوی شہر مانچسٹر روانہ ہوئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان دونوں پروازوں کے تمام مسافروں کی اسکریننگ کر کے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے تھے،  پرواز سے قبل پی آئی اے کی دونوں پروازوں کے مسافروں کے سامان اور جہاز کو مکمل ڈس انفیکٹ کیا گیا تھا۔

مزید : بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے