پی ایس ایل سیزن 5 کے منسوخ ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کے پیسے کب ملیں گے ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

پی ایس ایل سیزن 5 کے منسوخ ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کے پیسے کب ملیں گے ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا


پی ایس ایل سیزن 5 کے منسوخ ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کے پیسے کب ملیں گے ؟ پی سی بی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میچز کے ٹکٹ آن لائن بک کرنے والے کرکٹ شائقین کو رقم ری فنڈ کردیئے ہیں ۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کوریئر سینٹرز سے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم سینٹرز سے ہی ملے گی مگر لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ٹکٹوں کی رقم کا ری فنڈ شروع نہیں ہوسکا۔ترجمان نے بتایا کہ لاک ڈاو¿ن کے اختتام پر ہی اس حوالے سے مزید اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے کچھ میچز بند اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے تاہم بعدازاں دنیا بھر میں سنگین صورتحال کے باعث لیگ کو روک دیا گیا تھا۔لیگ کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل ہونا باقی ہے تاہم امکان ہے کہ نومبر میں یہ میچز کھیلے جائیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے