”پی ایس ایل میں نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے اور ون ڈے کرکٹ تو اب۔۔۔“ اظہر علی نے اپنے ارادے ظاہر کر دئیے

”پی ایس ایل میں نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے اور ون ڈے کرکٹ تو اب۔۔۔“ اظہر علی نے اپنے ارادے ظاہر کر دئیے


”پی ایس ایل میں نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے اور ون ڈے کرکٹ تو اب۔۔۔“ اظہر علی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فارمیٹ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا امکان مسترد کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں نہ کھیلنے کا افسوس بھی ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ گراﺅنڈ میں ایکشن میں نظر آئے مگر یہ موقع نہ ہونے پر میں نے کمنٹری کا راستہ اختیار کیا،اس دوران کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ فارغ وقت تھا تو مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپنا شوق پورا کیا اور اس سے لطف اندوز بھی ہوا، اس سے میری شخصیت کا ایک اور پہلو بھی شائقین کے سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20فارمیٹ سے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے موزوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنا مشکل کام ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ اوورز کے میچز میں انہیں موقع ملے جس کے بعد یہ پرکھا جا سکتا ہے کہ کون سے پلیئر کو زیر غور لایا جائے، پی ایس ایل میں وائٹ بال کرکٹ کیلئے حیدر علی نے بہت متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں اور ابھی اس بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی فارم بحال کرنے کیلئے کوشاں ہوں اور اس مقصد کیلئے ٹی 20، ون ڈے اور چار روزہ سمیت ہر طرز کی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے