”پی ایس ایل کو نظر لگ گئی لیکن امید ہے کہ۔۔۔“ وقار یونس نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

”پی ایس ایل کو نظر لگ گئی لیکن امید ہے کہ۔۔۔“ وقار یونس نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی


”پی ایس ایل کو نظر لگ گئی لیکن امید ہے کہ۔۔۔“ وقار یونس نے پاکستانیوں کے دل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو نظر لگ گئی، تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم، کرکٹ کا معیار، وکٹیں اور انتظامات سب شاندار تھے تاہم امید کرتے ہیں کہ باقی میچز بھی ہوں گے جبکہ آئندہ ایڈیشن زیادہ بڑا اور بہتر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وقاریونس نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے میچز روکنے کا فیصلہ اچھا تھا، بند دروازوں میں مقابلے کرائے گئے مگر بہت زیادہ رسک شامل ہو گیا تھا جس کے سبب ایونٹ ملتوی کرنا پڑا، اگر کورونا سے جان چھوٹ گئی تو امید ہے کہ لیگ کے باقی میچز کرائے جائیں گے، یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ فیصلہ کن مقابلہ ہوں سکیں گے یا نہیں لیکن اگر نہ بھی ہو سکے تب بھی ایونٹ کو کامیاب قرار دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میچز کے دوران تمام شہروں کے سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر آئے، کرکٹ کا معیار، وکٹیں، انتظامات اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی ہر چیز شاندار تھی، کسی معاملے میں نقص نہیں نکالا جا سکتا، ایونٹ نے پاکستان کرکٹ کا قد بڑا کیا اس لئے میں تو یہی کہوں گا کہ اس کو نظر لگ گئی، امید ہے کہ اگلے سال لیگ مزید بہتر اور بڑی ہوگی، تمام غیر ملکی کھلاڑی بھی مطمئن اور یہاں سے خوش گئے اور سب آئندہ ایڈیشن میں یہاں آنے کیلئے بے تاب ہوں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی، لاہور قلندرز کے کم بیک اور ملتان سلطانز کی پرفارمنس میں تسلسل نے متاثر کیا،کئی نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں، مجموعی طور پر میں کسی کھلاڑی کو نہیں بلکہ پوری پی ایس ایل کو ہی اپنا فیورٹ قرار دیتا ہوں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے