پی ایس ایل کی لائیو سٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو کس طرح فروخت ہوئے ؟ نجی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا

لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیرمیں گھسنے والا بھارتی جاسوس پکڑا گیا


پی ایس ایل کی لائیو سٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو کس طرح فروخت ہوئے ؟ نجی …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل فرنچائزز بھی جوئے کی کمپنی کے ساتھ معاہدے سے لاعلم نکلیں ہیں اور انھیں میڈیا رپورٹس سے ہی اس کا علم ہوا۔

نجی اخبار ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق ایک غیرملکی جوئے کی کمپنی کو فروخت کر دیے گئے تھے، جس نے اپنی ویب سائٹ پر میچز دکھا کر شرطیں وصول کیں۔اس حوالے سے پی سی بی کا موقف تھا کہ اس کے براڈکاسٹ پارٹنر نے بتائے بغیریہ معاہدہ کیا، جیسے ہی اس کا پتا چلا اسے خط لکھ کر وضاحت طلب کر لی گئی تھی اور بات چیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے، سابق کپتان جاوید میانداد نے اس معاملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطح پر بھی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا گیا ہے، البتہ چونکہ حکام ابھی کورونا کے مسئلے سے نمٹنے میں مصروف ہیں اس لیے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جیسے ہی عالمی وبا ختم ہوئی کوئی نہ کوئی ایکشن ضرور لیا جائے گا۔ پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی مذکورہ ڈیل سے لاعلمی ظاہر کی، ان کے مطابق انھیں میڈیا سے ہی اس کا علم ہوا، جب حالات بہتر ہوئے تو یقیناً بورڈ سے بات کی جائے گی۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے