پی ایس ایل 5 کے آغاز سے پہلے عمر اکمل پر پابندی کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کیا کہنا ہے؟

پی ایس ایل 5 کے آغاز سے پہلے عمر اکمل پر پابندی کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کیا کہنا ہے؟


پی ایس ایل 5 کے آغاز سے پہلے عمر اکمل پر پابندی کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر پابندی کے باعث ہماری ٹیم کو بہت نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ندیم عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”عمر اکمل پاکستان کے چند بہترین مڈل آرڈر بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور ٹورنامنٹ سے چند گھنٹے قبل ان پر پابندی کے باعث ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ میں یہ کہوں گا کہ عمر اکمل کے ٹیم سے نکل جانے سے ہماری قوت کو 30 فیصد نقصان پہنچا۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت زیادہ سفر کی وجہ سے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کو آرام کرنے کا موقع نہ مل سکا جس کے باعث کارکردگی پر بھی بہت اثر پڑا اور کراچی میں ابتدائی میچز کے بعد تو کھلاڑیوں کو بالکل بھی آرام نہیں مل سکا جبکہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میچ کھیلنے کیلئے ائیرپورٹ سے سیدھا سٹیڈیم پہنچے۔

مزید :

کھیلPSLPSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے