پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ غائب ،رجسٹرار حفیظ الدین نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی

پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ غائب ،رجسٹرار حفیظ الدین نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی


پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ غائب ،رجسٹرار حفیظ الدین نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ ، لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی بحالی کے بعد مختلف ڈپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا،کالعدم قراردیے گئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری اوروزارت صحت کوصورتحال سے آگاہ کیا،وزارت صحت سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ،یاددہانی کا خط بھی بھیجا جا چکاہے۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ کالعدم پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر ارسلان حیدرسے بھی رابطہ کیا گیا،ڈاکٹر ارسلان حیدر نے خود آنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا وزارت صحت سے ہی بات کریں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی بحالی کے بعد 1000 رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر چکی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے