”پی سی بی نے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تو۔۔۔“ اظہر علی نے اعلان کر دیا

”پی سی بی نے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تو۔۔۔“ اظہر علی نے اعلان کر دیا


”پی سی بی نے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تو۔۔۔“ اظہر علی نے اعلان کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تو قبول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پی سی بی نے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تو اسے قبول کریں گے، معاشی صورتحال اور دیگر بورڈز کی جانب سے کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی کے سوال پرسینئر کرکٹر نے کہا کہ فی الحال بورڈ نے معاملات کو اسی طرح رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے، آگے چل کر حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی جا سکتی، اس سلسلے میں بورڈ جو بھی اقدامات اٹھائے گا ان کو قبول کریں گے،اس وقت پوری دنیا مشکل میں ہے اور اس صورتحال میں سب لوگ ہی متاثر ہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر بات چیت چل رہی ہے کیونکہ رواں سال کھلاڑیوں کیلئے مالی مسائل سامنے آئے، بورڈ یقینی طور پر جائزہ لے کر اگلے سال تک سٹرکچر کو مزید بہتر شکل دے گا، محکموں کے سربراہان کیساتھ بھی رابطہ ہے۔ سابقہ نظام کے تحت فرسٹ کلاس میں کھلاڑیوں کی تعداد میں ضرور اضافہ ہورہا تھا لیکن کوالٹی کرکٹ کم تھی، اب معیار پر توجہ ہے،کھلاڑیوں کو بھی خود کو منوانے کا زیادہ موقع ملاہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے