پی سی بی ویمنز چیمپین شپ کے پوائنٹس پاکستان اور بھارت میں برابر تقسیم کرنے پر آئی سی سی سے ناخوش احسان مانی نے اگلا لائحہ عمل بھی بتا دیا

mobile logo


پی سی بی ویمنز چیمپین شپ کے پوائنٹس پاکستان اور بھارت میں برابر تقسیم کرنے پر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز چیمپین شپ کے پوائنٹس پاکستان اور بھارت میں برابر تقسیم کرنے پر ناخوش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ ردعمل کی تیاری شروع کر دی ہے، چیئرمین احسانی مانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں فیصلے کو مایوس کن قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان، لیگل ٹیم اور دیگر متعلقہ شعبوں کے سربراہ معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اپنا موقف دیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ میں بھارت کو پاکستان کی میزبانی کرنا تھی،بی سی سی آئی نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کردیا جس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں ٹیموں میں پوائنٹس برابر تقسیم کر دئیے۔ اس وجہ سے بھارتی ٹیم تو براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر گئی مگر پاکستان کے ہاتھ سے یہ موقع نکل گیا اور اسے کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے