پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ارشد شریف کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا ، اعلان کے ساتھ کتے کی تصویر لگا دی

پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ارشد شریف کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا ، اعلان کے ساتھ کتے کی تصویر لگا دی


پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ارشد شریف کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا ، اعلان کے ساتھ کتے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک اس وقت کورونا وائرس کی زد میں ہے جس کے باعث اب تک 35 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور 2450 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں لیکن ارشد شریف نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ذو معنی بات کر دی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خبر شائع ہونے سے تقریب ساڑھے تین گھنٹے قبل ارشد شریف عمران خان کے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنے کتوں کے نام بتا رہے ہیں ۔ ان میں سے عمران خان کے پاس ایک کتا ” ٹائیگر “ بھی تھا ۔

دوسری جانب دو دن قبل ہی عمران خان نے کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پریشان حال دیہاڑی داروں کیلئے ریلیف پروگرام کا اعلان کیا اور اس کام کو انجام دینے کیلئے ’ ’ ٹائیگر فورس “ بنانے کا فیصلہ کیا ۔

اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا اس وقت میدان جنگ بن چکا ہے جہاں ارشد شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس سارے معاملے میں ٹانگ اڑانا صحافی ارشد شریف کو مہنگا پڑ گیا اور ان کا اکاﺅنٹ مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا ۔

ارشد شریف کے اکاونٹ کو مبینہ طور پر ہیک کرنے کے بعد ایک کتے کی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ نامناسب انداز میں چھیڑ چھاڑ کی گئی اور پیغام لکھا گیا کہ ” پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے ارشد شریف کے ٹویٹر اکاﺅنٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے “ ۔

یہ پیغام تھوڑی دیر تک ارشد شریف کے اکاﺅنٹ پر موجود رہا تاہم کچھ دیر کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ، یہ معلوم نہیں ہے کہ ارشد شریف نے اپنے اکاﺅنٹ کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے یا نہیں ، صحافی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے