پی ڈی ایم کا مقصد نااہل ٹولے کو ہٹانا سب جماعتیں علیحدہ ہیں الیکشن میں مقابلہ ہوگا راناثنااللہ

پی ڈی ایم کا مقصد نااہل ٹولے کو ہٹانا سب جماعتیں علیحدہ ہیں الیکشن میں مقابلہ ہوگا راناثنااللہ


پی ڈی ایم کا مقصد نااہل ٹولے کو ہٹانا، سب جماعتیں علیحدہ ہیں ،الیکشن میں …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد نااہل ٹولے کو ہٹاناہے،سب جماعتیں علیحدہ ہیں،الیکشن میں مقابلہ ہوگا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کراچی جلسے کی میزبانی پیپلزپارٹی کررہی ہے،میزبان جماعت کی درخواست کو مانا جائےگا، اے پی سی کی میزبانی بھی پیپلزپارٹی نے کی تھی،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقصد نااہل ٹولے کو ہٹاناہے،سب جماعتیں علیحدہ ہیں، الیکشن میں مقابلہ ہوگا،ہم ہر معاملے میں اپنے موقف پر قائم ہیں۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم میں جماعتیں بڑے مقصدکیلئے اکٹھی ہوئی ہیں ،مافیا نے ملک سے چینی غائب کی،عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے