چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ کی مزید دو پرانی وکٹیں اڑا دیں، کن کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جا رہی؟ شائقین کیلئے خبر آ گئی

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ کی مزید دو پرانی وکٹیں اڑا دیں، کن کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جا رہی؟ شائقین کیلئے خبر آ گئی


چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ کی مزید دو پرانی وکٹیں اڑا دیں، کن کے معاہدوں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے بورڈ کی مزید2پرانی وکٹیں اڑا دیں، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور چیف کیوریٹر آغا زاہد کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی اور دونوں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہارون رشید کا کنٹریکٹ 31 مئی جبکہ آغاز زاہد کا کنٹریکٹ 31 اپریل کو ختم ہو جائے گا جس کے بعد دونوں پی سی بی سے وابستہ نہیں رہیں گے، ہارون رشید مختلف ادوار میں چیف سلیکٹر، سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچ و منیجر، سربراہ یوتھ گیم ڈیویلپمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے قائم مقام سربراہ کی پوسٹ پر رہ چکے ہیں جبکہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آغا زاہد نے 2001ءمیں بورڈ کو جوائن کیا تھا۔

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہارون رشید نے کہاکہ ہم نے بڑے مختصر وقت میں نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو کامیاب بنایا، میں تعاون پر اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ رہا اور اس کی ترقی کیلئے دعاگو رہوں گا، اب زیادہ سے زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کی کوشش کروں گا۔

آغاز زاہد نے کہا کہ گزشتہ 19 سال تک پی سی بی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا اور میں نے ایسی وکٹیں تیار کیں جن پر کھیلنے والے کرکٹرز نے پاکستان کا نام روشن کیا، بعض اوقات میں اور میری ٹیم مشکل حالات میں بھی رہے مگر مجموعی طور پر اچھا وقت گزارا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہاکہ کئی سال کی خدمات پر بورڈ ہارون رشید اور آغا زاہد کا شکرگزار ہے، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر پہلے ہی مئی میں اپنی رخصتی کا اعلان کرچکے ہیں،ہم این سی اے اورڈومیسٹک کرکٹ کی تشکیلِ نو کریں گے تاکہ مختلف اور موٹر ہائی پرفارمنس سٹرکچر بنایا جا سکے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے