چیف جسٹس آف پاکستان کا نائب قاصد بھی کورونا کا شکار، ڈاکٹروں کی سپریم کورٹ آمد لیکن چیف جسٹس گلزار احمد نے کیا کیا؟ صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان کا نائب قاصد بھی کورونا کا شکار، ڈاکٹروں کی سپریم کورٹ آمد لیکن چیف جسٹس گلزار احمد نے کیا کیا؟ صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا


چیف جسٹس آف پاکستان کا نائب قاصد بھی کورونا کا شکار، ڈاکٹروں کی سپریم کورٹ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نائب قاصد کو بھی کورونا ہوگیا، خود چیف جسٹس گلزار احمد بھی عدالت نہیں آئے جس کی وجہ سے بینچ ٹوٹ گیا۔

ٹوئٹر  پر انہوں نے لکھا ’’ دوڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر یاسر 3  پیرا میڈیکس کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار کی عدالت کے 20 رکنی عملے کے ٹیسٹ کے لیے پہنچے ہیں، چیف جسٹس کا نائب قاصد پہلے ہی کورونا کا پازیٹو کا پولی کلینک ہسپتال میں قرنطینہ ہے ، آج چیف جسٹس عدالت نہیں آئے جس کی وجہ سے ان کے بینچ کو لسٹ سے نکال دیا گیا‘‘

ان کی اس ٹوئیٹ پر صحافی عاصمہ شیرازی نے لکھا ’’ اوہ نو‘‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ انہیں بھی ٹیسٹ کروانا چاہیے ‘‘

ایک اور صارف حیرت کا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ ’’ آج نہیں آئے چیف جسٹس صاحب، آئے ہیں شاید، چیک کرلیں، از خود نوٹس کی سماعت بھی ہوئی ‘‘۔

اخترملک نے اس پر کچھ تبصرہ تو نہیں کیا لیکن سینئر صحافیوں کو ٹیگ ضرور کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے