چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیا

 چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیا


 چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیااور اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت ، صوبائی اٹارنی جنرلز اور داخلہ کے سیکریٹریز کو نوٹس جاری کردیاگیا، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق از خود نوٹس کیس کی

سماعت 13 اپریل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کرے گا۔

یادرہے کہ کورونا کے بارے میں کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور گزشتہ سماعت پر ظفر مرزا نے بھی عدالت کوبریفنگ دی تھی ، عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ اوپی ڈیز کو بھی بحال کیا جائے ، ان کو اہلیہ کا چیک اپ کروانے کے لیے ایک بڑا ہسپتال کھلوانا پڑا، عدالت نے سماعت کے موقع پر یہ بھی استفسار کیا تھا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں، احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی عدالت نے ہدایات کی تھیں۔ یاد رہے کہ یہ معاملہ کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کے معاملے سے شروع ہوا تھا اور عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹس کے فیصلے بھی معطل کردیئے تھے ۔  

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے