چینی پر رپورٹ نے وزیراعظم کی گڈگورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا،نیئر بخاری

چینی پر رپورٹ نے وزیراعظم کی گڈگورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا،نیئر بخاری


چینی پر رپورٹ نے وزیراعظم کی گڈگورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا،نیئر بخاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئربخاری نے کہاکہ چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کو چینی کے بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو چینی کے بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کسی چور کو نہیں چھوڑوں گا، اب یہ وعدہ پورا کرنے کا ان کےلئے سنہری موقع ہے۔

پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کا یکساں، برابر نفاذ اور ایک ہی معیار وزیر اعظم عمران خان اور نیب کا امتحان ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے