چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،وزیر اعظم عمران خان کے سخت ترین ناقد صحافی منصور علی خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،وزیر اعظم عمران خان کے سخت ترین ناقد صحافی منصور علی خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا


چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،وزیر اعظم عمران خان کے سخت ترین ناقد صحافی منصور …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے  کی جانب سے ملک میں گذشتہ مہینوں میں پیدا ہونے والے آٹے اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملکی سیاست میں تہلکہ برپا ہو گیا ہے،حکومت مخالف جماعتیں ،تجزیہ کار اور صحافی چینی چوروں کی فہرست میں حکمران جماعت کے اہم ترین رہنماؤں کے  اولین مقام حاصل کرنے پر جہاں وزیر اعظم اور ان کی ٹیم پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکمران جماعت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کروانے اور پھر فوری رپورٹ منظر عام پر لانے کی وجہ سے حکومت کی تحسین بھی کر رہے ہیں ،ایسے میں نجی ٹی وی کے معروف اینکر اور اپنے پروگرام میں کئی ماہ مسلسل طنزیہ””میرے کپتان””کہہ کر وزیر اعظم کی غلطیوں ،یوٹرنز اور پالیسیوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بنانے والے منصور علی خان نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ن لیگی کارکن بھی حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی چینی چوروں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملکی سیاست کا نقشہ بدل چکا ہے ،ہر کوئی چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کو حکومتی صفوں میں موجود پا کر وزیر اعظم عمران خان کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں شائع ہونے والے آٹے اور چینی چوروں کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔ایسے میں حکومت کے سخت ترین ناقد سمجھے جانے والے معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے کپتان نے آٹا اور چینی مافیا کے خلاف ایکشن لے لیا تو اپوزیشن کو اگلے تین چار سال کوئی بیان دینے کا موقع بھی نہ مل سکے گا لیکن ایسا کرنے سے پیسہ اور اتحادی دونوں ہی کپتان سے دور ہو جائیں گے۔انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ میرے کپتان نے انکوائری کروائی اور رپورٹ بھی پبلک کی ، یہاں وہ داد کے مستحق ہیں۔ میرے کپتان اب قصور واروں کو ایسی سزا دیں گے کہ وہ نشان عبرت بن جائیں گے ، یہاں ہم انہیں داد دینے کے منتظر ہیں۔

منصور علی خان نے اپنے تیسرے ٹویٹ میں عمران خان کے ماضی میں دیئے جانے والے ایک انٹرویو کا ویڈیو  کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جہانگیر ترین قصور وار ہوئے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا: عمران خان کا ماضی میں دیا ہوا ایک بیان ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں ملک میں پیداہونےوالےآٹےاورچینی بحران کےحوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ   وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی، ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔رپورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے کس کے دباؤ میں آکر شوگر ملز کو سبسڈی دی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی؟۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے