چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے

چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے


چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں جبکہ آرمی چیف نے 11 آرمی لیبارٹریزبھی ٹیسٹنگ کے لیے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور مشینوں کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان میں اس وقت 75 دن تک ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے اور یہ کہنا درست نہیں کہ ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جن میں علامات ظاہر ہو رہی ہیں صرف انہی کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ فوج کے تعاون سے اسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں کےلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے