چین نے وائرس سے متاثرہ ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا،فضائی اور ٹرین سروس بحال،عوام کا جشن

چین نے وائرس سے متاثرہ ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا،فضائی اور ٹرین سروس بحال،عوام کا جشن


چین نے وائرس سے متاثرہ ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا،فضائی اور ٹرین …

چین نے وائرس سے متاثرہ ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا،فضائی اور ٹرین سروس بحال،عوام کا جشن

  

ووہان(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے شدید متاثرہ شہر  ووہان سے سفری پابندیاں ہٹا لیں جس کے بعد اس 76 روزہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق سفری پاپندیوں میں نرمی چین بھر میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی آنے کے بعد کی گئی،جو اس وبا کےخلاف ملک کی لڑائی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہےجس نےدنیا کو وائرس کےخوفناک پھیلاؤ پرقابو پانےکاپراعتماد بنایا ہے،منگل کی نصف شب کو ووہان کے گرد ٹول پلازوں پر لگی رکاوٹیں ہٹانے کے بعد لمبی قطار میں لگی گاڑیوں سے باہر نکل کر اور ہارن بجا کر طویل انتظار کے بعد آنیوالے اس لمحے کا جشن منایا گیا۔ووہان سے صوبہ شان ڈونگ میں اپنے گھر کی جانب جانیوالے ایک تاجر گو لے نے کہا کہ میں اپنے آبائی قصبے کی جانب جانے کےلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا،میں اور میرے رشتہ دار سب وبا کی وجہ سے یہاں پھنسے ہوئے تھے۔ووچھانگ ریلوے سٹیشن پر نصف شب سے کچھ دیر بعد ہی 400 سے زائد مسافر جنوب میں گوانگ ژو جانیوالی کے81 ٹرین پر سوار ہوئے، یہ پہلی ٹرین تھی جو لاک ڈاؤن اٹھائے جانے کے بعد ووہان سے روانہ ہوئی۔آج کے روز 55ہزار سے زائد مسافروں کی ٹرین کے ذریعے ووہان سے روانگی متوقع ہے۔صبح 7 بجکر 22 منٹ پر پرواز نمبر ایم یو 2527 ووہان تیانہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھر کے جنوبی ساحلی شہر سان یا کےلئے روانہ ہوئی۔یہ 2 ماہ کے وقفے کے بعد ایئرپورٹ سے نکلنے والی پہلی پرواز تھی۔جہاز کے کپتان مالِن نے دوران پرواز اعلان میں مسافروں کو بتایا کہ دور خوابوں کی جگہ جانے میں آپ کا ساتھ دینا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے