ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور معیشت پر بھی اثرات دکھائی دے رہے ہیں ، پاکستان میں بھی آج ڈالر مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 24 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 167 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کے لیے ایک مرتبہ پھر سے پریشان کن خبر آ رہی ہے کیونکہ چند روز کی بہتری کے بعد اب پھر سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں کمی واقع ہونی شروع ہو گئی ۔ اب تک 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں جس کے باعث انڈیکس 31 ہزار 3 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے