ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس نے قیمتی جانوں کے بعد معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیاہے ، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدا د 447 ہو گئی ہے جبکہ تین شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے دو کا تعلق خیبر پختون خواہ سے تھا ۔کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدا د پانچ ہے جنہیں علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیاہے ۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 ، سندھ میں 245 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81، آزاد کشمیر میں ایک، گلگت بلتستان میں 12 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

مزید : بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے