ڈبل سواری پر پابندی، لڑکا زنانہ لباس پہن کر دوست کے پیچھے  موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا لیکن پھر بھی  پولیس نے پکڑلیا،ویڈیو دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے

ڈبل سواری پر پابندی، لڑکا زنانہ لباس پہن کر دوست کے پیچھے  موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا لیکن پھر بھی  پولیس نے پکڑلیا،ویڈیو دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے


ڈبل سواری پر پابندی، لڑکا زنانہ لباس پہن کر دوست کے پیچھے  موٹر سائیکل پر …

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے  لاک ڈاؤن کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی تھی لیکن نوجوانوں نے اس پابندی کا حل زنانہ لباس میں ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کو روکا تو اس کے ساتھ ایک خاتون بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوان کا شناختی کارڈ دیکھا تو ساتھ ہی انہیں پیچھے بیٹھی "خاتون” کی نقاب میں سے داڑھی بھی نظر آگئی۔

پولیس اہلکاروں نے پہلے تو پیچھے بیٹھی خاتون کو "خواجہ سرا” سمجھا اور ڈرائیور لڑکے سے تفتیش کا رخ اسی جانب موڑ دیا لیکن جب ” خواجہ سرا” نے رخ سے نقاب ہٹایاتو عقدہ کھلا تو دونوں دوست ہیں اور لاک ڈاؤن کی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو چقمہ دینے کیلئے یہ سب ڈرامہ کر رہے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے