ڈریپ نے وینٹی لیٹر کے لیے برطانوی معیار اپنانے کا فیصلہ کیا،فواد چودھری

ڈریپ نے وینٹی لیٹر کے لیے برطانوی معیار اپنانے کا فیصلہ کیا،فواد چودھری


ڈریپ نے وینٹی لیٹر کے لیے برطانوی معیار اپنانے کا فیصلہ کیا،فواد چودھری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈریپ نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کےلئے برطانوی معیار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پیغام میں کہا کہ وینٹی لیٹرز کے مزید ڈیزائنز انجینئرنگ کونسل اور ڈریپ کو موصول ہو چکے ہیں، جن کی تفصیلات ڈریپ کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہیں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ کوالٹی کلیئرنس مکمل ہوتے ہی وینٹی لیٹر بنانے شروع کر دیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تیار شدہ وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز 3 ہسپتالوں، جناح ہسپتال لاہور، انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے