ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمر کوٹ ڈاکٹر الہداد راٹھور چاروں تعلقوں کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دردبار ہال میں اجلاس

mobile logo


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمر کوٹ ڈاکٹر الہداد راٹھور ، چاروں تعلقوں کے ایم ایس …

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کورونا وائرس کے حوالے سے ضلع میں بنائے گے آئیسولیشن اور قرنطینہ سینٹر میں کئے گئے انتظامات میں مزید بہتری لانے اور قرنطینہ سینٹر  میں آنے والے مریضوں کے لیے کھانے پینے، صفائی ستھرائی، سپرے، ادویات کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر الہدادراٹھور، چاروں تعلقوں کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں اجلاس طلب کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر الہداد راٹھور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں 124 تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو قرنطینہ میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں ، خصوصی طور پر روزانہ کی بنیاد پر ان کی رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے اور اس مریض سے ساتھ آنے والے تین افراد کو قرنطینہ کر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے سیمپل کراچی بھیجے گئے ہیں اور ضلع میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع میں مزید تین سے چار آئیسولیشن سینٹر بڑھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام آئیسولیشن اور قرنطینہ سینٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور آنے والے وقت میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو ایک ہی سینٹر میں رکھا جائے جہاں پر تمام میڈیکل کی سہولیات موجود ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں ملیریا سپرے کروایا جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ او اور تمام ڈاکٹرز کو ہدایات دیں کہ آپ لوگوں میں رابطہ کا فقدان جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنہ ہے آپ تمام ڈاکٹر ز ایک پیج پر رہیں اور آپس میں مکمل رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹا جا سکے، انہوں نے ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر اعظم کھوسو کو ہدایت دی کہ آپ قرنطینہ اور آئیسولیشن میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی روسٹر بنا کر رپورٹ فراہم کریں۔

مزید :

علاقائیسندھعمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے