کراچی،راشن مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہل کار کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

کراچی،راشن مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہل کار کی فائرنگ، خاتون جاں بحق


کراچی،راشن مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہل کار کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پرانی سبزی منڈی کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران مجمع اکٹھا ہو گیا، لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل نے ہوائی فائرنگ کر دی جس کی زد میں ایک خاتون آ کر جاں بحق ہو گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اہل کار کی ہوائی فائرنگ سے گھر میں موجود خاتون جاں بحق ہو گئی، فائرنگ کرنے والا پولیس اہل کار نشے میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل سمیت گشت پر مامور چاروں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پی آئی بی میں اہل کار کی مبینہ فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعے کے وقت 4 اہل کار گشت پر مامور تھے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 30 اپریل تک لاک ڈائون میں توسیع کر دی گئی ہے، لاک ڈائون کے باعث غریب شہریوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں، جن کی مدد کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی اور فلاحی تنظیموں سمیت مخیر حضرات کی جانب سے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے