کراچی سے آئے شخص میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر غوثیہ گیسٹ ہائوس عمرکوٹ میں قرنطینہ کردیا گیا

کراچی سے آئے شخص میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر غوثیہ گیسٹ ہائوس عمرکوٹ میں قرنطینہ کردیا گیا


کراچی سے آئے شخص میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر غوثیہ گیسٹ ہائوس عمرکوٹ …

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں  کوروناوائرس کا مشتبہ  شخص ظاہر کراچی سے آنے والے شخص میں کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر کورٹائین کرلیا گیا ,مشتبہ شخص کے سیمپل لےکر ٹیسٹ کیلئے حیدرآباد بھیج دیاگیا ہے.

تفصیلات کےمطابق  کراچی سے آنے والے ٹیکسی ڈرائیور سمیت دیگر دو افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے مشتبہ شخص کیلئے گذشتہ شب ناکابندی کرنےوالے تین پولیس اہلکاروں کو بھی غوثیہ گیسٹ ہائوس میں کورنٹائین کرلیا گیا ہے ڈی ایچ او  عمرکوٹ ڈاکٹر الھداد راٹھور نےمیڈیا سے خصوصی بات چیت کرتےہوئے بتایاکہ کوروناوائرس کامشتبہ  شخص کراچی کے علاقے میں محنت  مزدوری کرتا ہے اس  شخص کو آنکھوں کی تکلیف تھی ڈاکٹر کو دکھانے پر کورونا کا شک ظاہر کیا گیا .

ڈی ایچھ او نےبتایا کہ اس  مشتبہ شخص نےکراچی میں  اسپتال میں داخل ہونےکےبجائے عمرکوٹ آنے کیلئے ٹیکسی کار منگوائی تاکہ عمرکوٹ پہنچ سکے رشتےداروں     کی جانب سے ڈی سی او عمرکوٹ اور   ایس ایس  پی عمرکوٹ کو بروقت  اطلاع دی گئی پولیس نے ناکہ بندی کرکے ٹیکسی ڈرائیور سمیت دیگر مسافروں کو سول اسپتال لایا گیاڈی ایچھ او ڈاکٹر الھداد راٹھور نےمزید بتایا کہ کوروناوائرس کے مشتبہ شخص سمیت دیگر افراد اور ہولیس اہلکاروں کو بھی غوثیہ گیسٹ ہاوس میں قائم  قرنطینہ مرکز  میں رکھا گیا ہے کل تک ٹیسٹ رپورٹ آہ جائے گی جس کےبعد باقاعدہ ٹریٹمنٹ شروع کیا جائے گا-

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے