کراچی سے 34 افراد کو کنٹینر میں مانسہرہ لے جانے کی کوشش ناکام لیکن اس سے پہلے کتنے لوگ وہاں پہنچا چکا؟ ڈرائیور نے زبان کھول دی

mobile logo


کراچی سے 34 افراد کو کنٹینر میں مانسہرہ لے جانے کی کوشش ناکام لیکن اس سے پہلے …

کراچی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ایس ایس پی ملیر محمد علی رضا کے مطابق کراچی سے کنٹینر نما بند ٹرک میں 34 آدمیوں کو مانسہرہ لے جانے کی کوشش پر کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کلیم موسیٰ کی نگرانی میں ائیر پورٹ پولیس نے ملیر ہالٹ ناکہ بندی پوائنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں بھیڑ بکریوں کی طرح بند کیے گئے 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔ٹرک ڈرائیوروں محمد شفیع اور محمد وحید وہ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 2020/ 49 درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ٹرک ڈرائیور کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے مانسہرہ پہنچانے کے لیے فی مسافر 4 ہزار روپے وصول کیے تھے جبکہ اس سے قبل 4 مرتبہ مسافروں کو اسی طرح کنٹینر نما ٹرک میں ڈال کر مانسہرہ پہنچا چکا ہے۔

مزید :

علاقائیسندھکراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے