کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنیوالے دولہا کو شادی مہنگی پڑ گئی

mobile logo


کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنیوالے دولہا کو شادی مہنگی پڑ گئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) ملیر سٹی پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیا اقبال کا کہنا تھا کہ تھا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملیر جناح اسکوائر کے قریب بنگلوز کی گلی میں خاموشی سے شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی اور اس حوالے سے شامیانے، قناعتیں اور کرسیاں لگائی گئی ہیں جس پر انھوں نے فوری طور پر پولیس کی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر دولہا وقار سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ لگائے جانے والے شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

مزید :

علاقائیسندھکراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے