کراچی پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق لیکن اب تک کتنے اہلکار متاثر ہوچکے؟ افسوسناک خبرآگئی

کراچی پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق لیکن اب تک کتنے اہلکار متاثر ہوچکے؟ افسوسناک خبرآگئی


کراچی پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق لیکن اب تک کتنے اہلکار …

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کی پولیس کے چار اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطح پرفیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ 12 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ ضلع جنوبی یا ضلع شرقی سے کورونا ٹیسٹ کرنے کا آغاز کیا جائے۔دو ہفتے قبل بھی انویسٹی گیشن سائوتھ کے ایک انسپکٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سندھ پولیس میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا۔ اس کی تصدیق سندھ پولیس کے ترجمان نے بھی کی تھی۔

سندھ پولیس کی جانب سے اس وقت بتایا گیا تھا کہ پولیس انسپکٹر کو بخار اور نزلہ زکام کی شکایت ہوتئی تھی جس پر اسے انڈس ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر کے اہل خانہ سمیت ساتھ کام کرنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے