کراچی کی مختلف شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند، کورونا سے متاثرہ یوسیز سیل

کراچی کی مختلف شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند، کورونا سے متاثرہ یوسیز سیل


کراچی کی مختلف شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند، کورونا سے متاثرہ یوسیز سیل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس بچاؤکے لیے کراچی کی مختلف شاہرائیں ٹریفک کے لیے بند کر کے ضلع شرقی کی زیادہ متاثرہ ہونے والی یونین کونسلز کو جزوی طور پر سیل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے حکم دیا کہ جن گلی محلوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، صرف انھیں سیل کیا جائے گا۔صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شرقی میں کورونا وائرس سے متاثرہ یوسیز کو جزوی طور پر سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے مختلف مقامات پر ٹرک اور کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔جوہر موڑ، جوہر چورنگی، راشد منہاس روڈ کو بھی مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے جب کہ گلستان جوہر کے مخلتف بلاکس کی تمام گلیاں ٹرکس لگا کر سیل کر دی گئی ہیں۔ڈالمیا کے اطراف بھی تمام روڈ مکمل بند ہیں جب کہ پہلوان گوٹھ جانے اور ا?نے والے راستے بھی مکمل سیل کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے  کراچی کی مزید 44یوسیزکے متاثرہ علاقے سیل کرنے پرغور کرنا شروع کر دیا ہے  جن علاقوں جو مکمل سیل کیا جائے گا ان میں ڈسٹرکٹ ویسٹ،ساؤتھ اورملیرکی یوسیز کے علاقے شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے