کرونا نے ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے،فردوس عاشق اعوان

کرونا نے ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے،فردوس عاشق اعوان


کرونا نے ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،وزیراعظم …

کرونا نے ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا،وزیراعظم کی قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس بحران سے نمبردآزما ہونے کیلئے ایک موثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروںکوانسانی حقوق کے آفاقی منشورپر کاربندرہتے ہوئے تیسری دنیا کے عوام کوبھوک اورافلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اورریلیف کالائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے