کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ طبی ماہرین نے بتادیا

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ طبی ماہرین نے بتادیا


کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ طبی ماہرین نے بتادیا

کراچی(ویب ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچنا ہے تو قوت مدافعت کو بڑھانا ہوگا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہو تو وہ کئی طرح کی بیماریوں سے لڑ سکتا ہے، کرونا وائرس سے بچنے کے لیے شہریوں کو قوت مدافعت کو بڑھانا ہوگا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت کا مدافعتی نظام ہمیں بیماریوں، انفیکشن اور مختلف اقسام کے وائرس سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں دہی، پالک، لہسن، مچھلی، انڈا، پنیر، ادرک، لیموں، شہد اور کلونجی وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کو تندرست اور توانا رکھنے کے لیے پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ وقت پر سونا، نیند کا پورا ہونا اور آدھا گھنٹہ ورزش کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں کولمبیا کی یونیورسٹی آف برٹش کے کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔ڈاکٹر مائیکل کری نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح باقاعدگی سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے لوگوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

مزید : تعلیم و صحت /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے