کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے لئے عالمی ادارہ صحت نے بڑا پیغام جاری کر دیا

کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے لئے عالمی ادارہ صحت نے بڑا پیغام جاری کر دیا


کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے لئے عالمی ادارہ صحت نے بڑا پیغام جاری کر دیا

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہمارا تمام ملکوں کے لیے سادہ پیغام ہے ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہر مشتبہ شخص کا ٹیسٹ کیا جائے اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو فورا آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے۔انہوں نے تمام متاثرہ ممالک کو ہدایت کی کہ مریض سے تعلق میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں، ڈبلیو ایچ او نے وائرس سے لڑنے کے لیے 120ملکوں کو 1.5ملین کٹس فراہم کی ہیں۔یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا ایک نیا وائرس اور نئی صورتحال ہے، ہم سب اس سے سیکھ رہے ہیں، ہم سب کو مل کر انفیکشن کو کم سے کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے، آپ اس کی منتقلی کو روک نہیں سکتے مگر اسے کم کرکے جانیں بچاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 13 مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومتوں، کاروباری افراد اور عام افراد کے لیے اہم مشورے جاری کیے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔پہلامشورہ، تیاری کرو اور تیار رہو،دوسرامشورہ،علامات اور حفاظت کے بارے میں جانیں اور علاج کریں،تیسرامشورہ، کروناوائرس کی منتقلی کو کم سے کم کریں،چوتھامشورہ سیکھیں اور اختراز کریں۔

مزید : تعلیم و صحت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے