کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ


کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان حکومت نے ’کوویڈ 19 فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان 1 ارب روپے کروناوائرس سے متعلق قائم فنڈ میں جمع کرائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ افسران اور ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے، مخیر حضرات سے فنڈ کے ذریعے مدد کی اپیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں تاحال 23افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے