کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی


کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی صوبہ ووہان سے پھیلنے والے خطرناک ترین وائرس کرونا کے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد3ہزار4سو ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کروناوائرس دنیا بھر میں انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے والا وائرس بن گیاہے۔اور جاپانی کروز شپ میں پھنسے اکیس امریکی شہریوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز(جمعہ کو)سات نئے ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 90ہوگئی ہے جہاں اس وائرس کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔وائرس کی وجہ سے عالمی تجارت میں کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹس گرگئی ہیں۔

انڈی پنڈنٹ اردو کے مطابق جمعے کو امریکہ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس نے ویٹیکن کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیاہے۔اس وبا کے خدشات نے ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات معطل ہونے سے لے کر بیت الحم میں حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش کی زیارت کرنے والوں کو روکے جانے تک کے علاوہ جاپان میں اولمپکس پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشے کے باعث بیت الحم میں واقع عبادت گاہ کو بند کر دیا گیا ہے

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا اثر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر ہو رہا ہے۔۔

مزید : بین الاقوامی /تعلیم و صحت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے