کرپشن کاالزام ثابت ہونے سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان کو 3 سال قید

کرپشن کاالزام ثابت ہونے سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان کو 3 سال قید


کرپشن کاالزام ثابت ہونے سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان کو 3 سال قید

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے محکمہ صنعت و حرفت کے سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان کو 3 سال قید بامشقت اور 96 لاکھ جرمانہ جبکہ ان کے فرنٹ مین کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ایکسین صنعت و حرفت عدیل انور و دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا تھا۔

تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کے مطابق ملزم عدیل انور نے ایکسین صنعت و حرفت کی حیثیت سے متعدد سرکاری ٹھیکے اپنے منظورِ نظر ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر دیے جس کے عوض بھاری رقم رشوت کی مد میں اپنے فرنٹ مین خادم حسین کے اکاونٹ میں وصول کی۔

دونوں ملزمان کو کچھ عرصہ قبل گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوت و شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے سابق ایکسین صنعت و حرفت بلوچستان عدیل انور کو 3 سال قید بامشقت اور 96 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم کے بے نامی دار خادم حسین کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے