کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں لائبریری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیرمیں گھسنے والا بھارتی جاسوس پکڑا گیا


کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں لائبریری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

  

میرپور(صباح نیوز)کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں لائبریری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ لائبریری کے اندر روزمرہ کے معاملات میں رہنمائی کے لیے اسلامی کتب رکھی گئی ہیں۔ لائبریری کی کوئی ممبر شپ فیس نہیں ہے۔ اسلامک سنٹر شہر کے مرکز میں واقع ہونے کی وجہ سے رسائی بے حد آسان ہے۔ اسلامک سنٹر ڈسٹرکٹ کورٹس میرپور کے بالکل سامنے افتخار پلازہ کی بالائی منزل پر واقع ہے۔ سنٹر کے ساتھ ہی نماز پڑھنے کی سہولت موجود ہے۔ شہر کے مرکز میں ہونے کے باوجود سنٹر کا ھال بالکل پر سکون ہے اور مطالعہ کے لیئے بہت مفید ہے۔ امید ہے کہ میرپور کے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،۔ لائبریری فی الحال شام چار بجے سے سات بجے تک کھلی رہے گی۔ عوام کی سہولت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اوقات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میرپور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے