کمرے کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

کمرے کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق


کمرے کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

دکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق ہوگئے جن میں ایک  کم سن بچہ اور  دوبچیاں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع بارکھان کے علاقے میں واقع مکان میں کمرے کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے تینوں کم سن بچوں کی شناخت زاہد،زویا بی بی اور بی بی نہیرا ولد رشید کےنام سےہوئی ہے،لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں کم سن بچے آپس میں بہن بھائی تھے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /قللہ عبدللہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے