کمزور اور پسماندہ طبقے کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،فردوس عاشق اعوان

کمزور اور پسماندہ طبقے کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،فردوس عاشق اعوان


کمزور اور پسماندہ طبقے کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کمزور اور پسماندہ طبقے کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حقوق العباد کی بہترین مثال ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کمزور اور پسماندہ طبقے کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے،احساس کا جذبہ ریاست مدینہ کی عکاسی کرتا ہے،احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرآن کریم میں سب سے پہلے حقوق العباد کی تشریح کی،حقوق اللہ اورحقوق العبادمیں توازن کے بغیر اچھے انسان نہیں بن سکتے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حقوق العباد کی بہترین مثال ہے،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ریاست عوام کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے،ریاست نے نادارطبقے کی کفالت کا بیڑااٹھایا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے