کمزور طبقے کو ریلیف پروگرام کامیابی سے جاریلاکھوں خاندانوں کوشفاف اندازسے 12 ہزار مالی امداد دی جا چکی وزیراعلیٰ پنجاب

mobile logo


کمزور طبقے کو ریلیف پروگرام کامیابی سے جاری،لاکھوں خاندانوں کوشفاف اندازسے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کاسب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے ،لاکھوں خاندانوں کو انتہائی شفاف اندازسے 12 ہزار مالی امداد دی جا چکی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ،غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں ،و زیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو ریلیف پروگرام کامیابی سے جاری ہے،پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کاسب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے ،لاکھوں خاندانوں کو انتہائی شفاف اندازسے 12 ہزار مالی امداد دی جا چکی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا،اپوزیشن جماعتیں زبانی جمع خرچ کررہی ہیں ،اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ،اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی منفی کردار اداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی پوری قیادت مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ رمضان المبارک میں پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے