کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے


کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج صبح کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے 7 بج کر 6 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کامرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 123کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے